(زین مدنی) پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ خواتین فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ جاری ہے فلم کی شوٹنگ کے دوران بطور پروڈیوسر کام کرنے کے حوالے سے عروہ نے اپنا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر جاری کی جانے ولای دو فلموں میں خواتین پروڈیوسر عمارہ حکمت دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ساتھ ڈیبیو کررہی ہیں اور فضا علی مرزا بھی پاکستان کے بہترین پروڈیوسر میں سے ایک ہیں۔
عروہ حسین کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ خواتین انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ میری اپنی فلم کسی نہ کسی طرح مددگار ثابت ہوگی، فلم ٹچ بٹن کی شوٹنگ کے دوران خاتون پروڈیوسر کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آرہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور پروڈیوسر کام کرنا کسی بھی ڈگری کے مقابلے میں سیکھنے کا ایک بہتر عمل تھا۔
میں نے اپنی فلم تیار کرنے کے لیے سیکھی ہوئی چیز کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔