لاہور کے 38 ہائی سکولوں کے ہیڈٹیچرز کو شوکاز نوٹس جاری

6 Mar, 2020 | 03:08 PM

Azhar Thiraj

جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنے38 ہائی سکولوں کے ہیڈ ٹیچرزکو آفیشل ای میل ایڈریس فراہم نہ کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کردئیے۔ 
ڈی ای او سیکنڈری نےسکولوں سے آفیشل آرڈر اورہدایات کی بروقت اطلاع کے لیےای میلز ایڈریس کی تفصیلات طلب کی تھیں،شہر بھرکے 1200 سکولوں میں سے 38 ہائی سکول بروقت ای میلز کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے،ای میل ایڈریس فرایم نہ کرنے پر مذکورہ سکولوں کےہیڈٹیچرزکی جواب طلبی کرلی گئی ہے۔

مذکورہ سکول سربراہوں کو ایک روز میں سکول کےآفیشلز ای میلزایڈریس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق آفیشل ایڈریس فراہم نہ کرنے والے سکول ہیڈز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

مزیدخبریں