سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عام شہریوں کیلئے سہولت کا اعلان

6 Mar, 2020 | 01:35 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاگ بائٹ کیسز میں رجسٹرڈ ورکرز کے علاوہ عام شہریوں کیلئے بھی سہولت کا اعلان،  سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں گندے بیت الخلاء، ٹوٹ پھوٹ کے شکار لیکچر روم پر کمشنر سوشل سکیورٹی کی اظہار برہمی۔

 سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں گندے بیت الخلاء، ٹوٹ پھوٹ کے شکار لیکچر روم پر کمشنر سوشل سکیورٹی کی اظہار برہمی کیا اور تنویر اقبال تبسم  نے ڈاگ بائٹ کے واقعات کے حوالہ سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاگ بائٹ کیسز میں رجسٹرڈ ورکرز کے علاوہ عام شہریوں کیلئے بھی سہولت کا اعلان کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاگ بائٹ کیسز میں رجسٹرڈ ورکرز کے علاوہ عام شہریوں کیلئے بھی سہولت کا اعلان کرتے ہیں، تمام سوشل سکیورٹی ایمرجنسیز میں ڈاگ بائٹ ویکسینز لازمی قرار دینے کا حکم بھی دیا گیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وارڈز کے ابتر صورتحال پر تنویر اقبال تبسم نے زمہ داران سے جواب طلب کرلیا، سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزیدخبریں