عمران یونس : ڈی سی لاہور نے سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کرتے ہوئے 35ٹیوب ویلز مسمار کرنے کی ہدایت کردی۔
اسٹنٹ کمشنر کینٹ مرصیہ سیلم ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہڈیارہ ڈرین کےسیوریج والے پانی سے سبزیاں آگانے پر سخت کارروائی کی، اسٹنٹ کمشنر کینٹ مرصیہ سیلم ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا،گاؤں کھر ملیاں میں 12 کنال پر لگی پالک اور 16 کنال پر لگی کددو کی سبزیوں کو سیوریج کا پانی دیا جا رہا تھا.
ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کو تلف کر دیا گیا،ہڈیارہ ڈرین پر لگے 35 ٹیوب ویل کو پکڑ لیا گیا. 35 ٹیوب ویلز سے سیوریج کا گندا پانی نکالا جا رہا تھا.محکمہ انہار کو فوری ان ٹیوب ویلز کو مسمار کرنے کی ہدایت کر دی گئی.مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیوریج کے پانی سے سبزیاں آگانے کا سخت نوٹس لیا تھا.لاہور کے تمام اسٹنٹ کمشنرز سبزیوں کو دئیے جانے والے پانی کو چیک کر رہے ہیں.
دوسری جانب شہرمیں مردہ اور بیمار جانوروں کی فروخت نہ رک سکی،وڈ اتھارٹی کی مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں،،آٹھ من مردہ مرغیاں اور300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹولنٹن مارکیٹ،بکر منڈی سمیت شہر بھر میں کارروائیاں کیں،،،اس دوران آٹھ من مردہ مرغیاں اور 300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کرلیا گیا،8 من مرغیاں 30 سپلائی ٹرکوں کی چیکنگ میں برآمد ہوئیں،،جبکہ بکر منڈی میں 2 سلاٹر ہاوس پکڑے گئے۔
فوڈ اتھارٹی نےناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے2 ملزمان گرفتار کرلیے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمارجانوروں کا گوشت تیار کرنے پربکرمنڈی میں ملک چھینوغیر قانونی مذبح خانہ سیل کیا گیا،،،زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مضر صحت گوشت کوپانی لگا کر وزن بھی بڑھایا گیا تھا،،عرفان میمن کے مطابق مکروہ دھندے میں ملوث ستارپولٹری سپلائراورسلامت پولٹری سپلائرکے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا،،جبکہ مضر صحت مردہ مرغیوں اورناقص گوشت کو پیمکو بھٹی میں جلا کرتلف کردیا گیا۔