لاہور رنگ روڈ لوپ تھری کی تعمیر کا معاملہ لٹک گیا

6 Mar, 2020 | 12:30 PM

Azhar Thiraj

در نایاب: لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیرکا معاملہ لٹک گیا،اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک آٹھ کلومیٹر طویل رنگ روڈ ایس ایل تھری کی بڈ پراسیس مکمل ہوجانےکے باوجود معاہدے پردستخط نہ ہوسکے۔


رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی بڈ جنوری میں فائنل کی گئی تھی، این ایل سی کو پی پی پی پراجیکٹ کے تحت معاہدہ فائنل کیا گیا،ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کےمعاہدے پرعملدرآمد کی تاریخ بائیس فروری مقرر کی گئی تھی،رنگ روڈ اتھارٹی حکام نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کےلیے وزیراعلی سے وقت مانگا تھا۔

وزیراعلیٰ کی مصروفیت کی بنا پر بائیس فروری سے قبل تعمیراتی معاہدہ پر دستخط نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے معاہدے پر دستخط کے لیےایوان وزیراعلی سے دوبارہ رابطہ کرلیاہے۔


 

مزیدخبریں