(زین مدنی) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لیے نہیں محروم لوگوں کے لیے مارچ کرنا چاہیے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ماہرہ خان نے عورت مارچ کے حوالے سے تحریر کیا کہ ہم مارچ کیوں کرتے ہیں؟ بحیثیت ایک مراعات یافتہ عورت میں ان کے لیے مارچ کرتی ہوں جو میری طرح استحقاق نہیں رکھتے، ان کو وہ حقوق حاصل نہیں جو کہ مجھے اس وقت سے میسر ہیں جب سے میں پیدا ہوئی ہوں۔
I’m sure those who have been organizing the Aurat March are experienced, have been working for years for the cause of women..they have a better idea of what should and should not be done. I write out of pure observation. #WhyIMarch pic.twitter.com/D3AUQYM3Re
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 4, 2020
کیا ہم اس پر خوش ہوں گے، کیا ہمیں اپنے نعروں اور لفظوں کے استعمال میں محتاط ہونا چاہیے؟ کیا ہمیں وہ پلے کارڈز تھامنا چاہیے جس کاز کے لیے ہم لڑرہے ہیں؟ وہ معاملات جن کا ہم حل چاہتے ہیں، بنیادی حقوق اور ضرورتوں سے محروم لوگ جو یا تو اپنے حقوق کے حوالے سے نا آشنا ہیں یا پھر انہیں یہ میسر ہی نہیں۔
کیا ہم ان قوانین پر مبنی بینرز اٹھا سکتے ہیں جن کے نفاذ کے لیے ہم کوشاں ہیں، اور جن سے خواتین کو سالوں سے تکلیف پہنچ رہی ہے، کیا ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ سمجھ سکیں کہ ہم کیوں مارچ کررہے ہیں؟ تو پھر ہم ایسے پوسٹرز کیوں اٹھاتے ہیں جو صرف اشتعال کا باعث بنتے ہیں۔
ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ مساوی حقوق کے حصول کے نظریے کی جانب گامزن ہے، ہم سب کو جو کہ کوئی اختیار یا مراعات رکھتا ہو، اسے ایسی زبان استعمال کرنا چاہیے جو کہ ایک عام آدمی بھی سمجھ سکتا ہو۔
ہمیں اپنے لیے مارچ نہیں کرنا چاہیے، ہمیں ان کے لیے مارچ کرنا چاہیے جو اپنے لیے مارچ نہیں کرسکتے۔