گورنر پنجاب واپس وطن پہنچ گئے

6 Mar, 2020 | 11:54 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ : گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ بر طانیہ کے بعد لاہور واپسی، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ برطانوی بزنس کمیونٹی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو بہترین ملک قرار دے رہی ہے۔


گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بتایا کہ برطانیہ میں 50سے زائد اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئی ہیں،برطانوی اراکین پارلیمنٹ نےامن کیلئےعمران خان کے کردار کو سراہا ہے،برطانوی پارلیمنٹ کےدورہ میں اراکین سے کشمیر اور بھارتی مظالم پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی وخوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئےوزیر اعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آج پاکستان دنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر رہا ہےجبکہ سفارتی محاذ پر بھارت کو ہرجگہ منہ کی کھانا پڑ رہی ہے،نریندر مودی اوربھارتی سیکورٹی فورسز دہشت گرد بن چکی ہیں،بھارتی جارحیت کیخلاف فوری او آئی سی اور عرب لیگ کا اجلاس بلانا چاہیے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندو بستیاں بنانےکے بھارتی منصوبے کیخلاف امت مسلمہ کو کھڑا ہونا ہوگا۔

مزیدخبریں