ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں، خلیل الرحمان قمر

عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑا حامی ہوں، خلیل الرحمان قمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) مصنف، ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ عورتوں کے حقوق کا سب سے بڑے حامی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں خلیل الرحمان قمر نے کہ اکہ کسی خاتون کو اس کے جسم کا نام لے کر اور شکل کا نام لے کر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتا ہے نہ آئین اجازت دیتا ہے اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے۔

 لیکن کیا کسی مرد کو شٹ اپ کہنے کی اجازت ہے، انہوں نے کہا کہ عورت کے پاس کیا حق ہے  کہ وہ کسی مرد کو گالی دے، شٹ اپ کہنا میرے لیے گالی ہے جس کی میں کسی کو اجازت نہیں دے سکتا۔

 مجھے یاد ہے کہ جوکچھ ہوا ایسا ہونا نہیں چاہئے تھا لیکن انہوں نے مجھے گالی دی میں نے اس پر رسپانس دے دیا، میں معافی کیوں مانگوں وہ اپنی شٹ اپ کی معافی مانگ لے میں اگلی شٹ اپ کی معافی مانگ لوں گا۔

24 نیوز کے پروگرام ’’10تک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ماروی سرمد نے شٹ اپ کہا تو میں غصہ میں آگیا۔جب مجھے کوئی شٹ اپ کہتا ہے تو میں پھر کسی کی نہیں سنتا۔ماروی اس شٹ اپ پر معافی مانگ لیں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔میں ہمیشہ عورت کا احترام کرتا ہوں ،میں سمجھتا ہوں کو عورت معاشرے کو چلاتی ہے۔عورت اگر مرد کی جیب کی طرف دیکھنا ختم کردیں۔مرد کی حلال کی روزی پر گزارا کر لے تو ملک سے کرپشن ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اعتراض اٹھانے والے اعتراض اٹھاتے رہیں میں اپنی بات پر قائم ہوں، ماروی سرمد کی عادت ہے اور وہ ہر پینل میں بدتمیزی کرتی ہیں۔میں ذاتی طور پر نہیں چاہتا تھا کہ ایسی بات کروں لیکن جو شٹ اپ کہے گا میں اسے گھر نہیں جانے دوں گا۔ ماروی کی باتیں غیر شرعی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی تھیں۔

Shazia Bashir

Content Writer