سٹی 42: پاکستان سپرلیگ کے رنگا رنگ اورسنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز کا آج ٹاکرا ہوگا۔لیکن اس ٹاکرے کے دوران رنگ میں بھنگ پڑنے کا خدشہ ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج میچ بارش ہونے کا امکان ہے۔
واسا عملہ نشتر پارک سے بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف،قذافی سٹیڈیم کے اردگرد کی سڑکوں سے نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا،ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہے،عمران طاہر، رائیلی روسو، معین علی، شان مسعود ملتان سلطانز کی امیدواروں کا محور،بابر اعظم، عماد وسیم سے کراچی کنگز کو بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پچھلے تین برس سے ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا جبکہ سیمی کو اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔اس بات کا اعلان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
????????@darensammy88 Announced as Peshawar Zalmi's Head Coach for the next 2️⃣ years!
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) March 5, 2020
Muhammad Akram will continue his role with Zalmi as Director Cricket as well as Bowling Coach ????#Zalmi #YellowStorm #HBLPSLV #TayyarHain pic.twitter.com/EiwnLQj48x
محمد اکرم نے بتایا کہ ڈیرن سیمی اب قیادت کے بجائے ٹیم میں ہیڈ کوچ اور بطور پلیئر بھی ذمے داریاں نبھائیں گے، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، وہ آئندہ دو برس کیلئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سُپر د کردی گئی ہے۔
اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سیزن سے وہ مکمل فٹ نہیں تھے اور رواں سیزن میں بھی اُن کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی۔اُن کا کہنا تھا کہ جاوید آفریدی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کا خواہشمند اور کچھ الگ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔