پنجاب ہاؤسز کا بے جا استعمال روکنے کیلئے کرایو ں میں اضافہ

6 Mar, 2019 | 09:22 PM

Shazia Bashir

  مال روڈ(علی رامے) حکومت پنجاب نے پنجاب ہاؤسز کا بے جا استعمال روکنے کیلئے کرایو ں میں مزید اضافہ کردیا۔ ارکان اسمبلی، سرکاری افسروں اورعام شہریوں کو اب نئی منظور شدہ رقم کے مطابق کرایہ دینا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد تمام صوبائی محکوں کو حکم نامہ جاری کردیا گیا، حکومت پنجاب کے زیر انتظام ریسٹ ہاوسز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا، محکمہ مواصلات وتعمیرات اورایس اینڈ جی اے ڈی نئے کرائے کے مطابق چارجزوصول کریں گے۔ حکام کے مطابق تمام پنجاب ہاؤسزمیں افسروں ا ور اراکان اسمبلی کیلئے یومیہ کرایہ 500 کی بجائے اب2 ہزارہوگا،  ڈبل روم کا  کرایہ 800 سے 4 ہزارروپے کر دیا گیا ہے، ریسٹ ہاوسز میں عام شہریوں کیلئے بھی ڈبل روم کا کرایا بڑھا کر 5 ہزارکردیا گیا۔

 6 مہینے تک فی ماہ20 ہزارکرایہ مختص جبکہ بعد میں دوہزاریومیہ کرایہ اضافہ کیا جائیگا۔ حکام کے مطابق  پنجاب کے ریسٹ ہاؤسز کو خسارے کا سامنا تھا۔

مزیدخبریں