چنگچی رکشوں پر پابندی عائد

6 Mar, 2019 | 09:06 PM

Shazia Bashir

سٹی42: لاہورہائیکورٹ کے احکامات پرمال روڈ، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، مین بلیوارڈگلبرگ، کینال روڈاورکینٹ کی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں کا داخلہ ممنوعہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ دھرمپورہ پل سے جلوموڑ تک چنگچی رکشوں کوعارضی طور پر چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ،  کینال روڈسمیت متعدد شاہروں پر چنگچی رکشوں کا داخلہ ممنوع  قرار دے دیا گیا، ترجمان سی ٹی او کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر پابندی لگائی گئی۔ مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ سمیت متعدد شاہراؤں پر چنگ چی رکشوں کو داخلہ ممنوع ہے، داخلہ بند ہونے سے ٹریفک میں بہتری آئی، ممنوعہ روڈ پر چنگچی رکشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائیگی۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا کہنا ہے کہترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی پاسداری کیلئے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر داخلہ بند ہونے سے ٹریفک میں بہتری اور حادثات میں واضح کمی آئی، چنگچی رکشے حادثات کا باعث بنتے ہیں، چنگچی رکشہ ڈرائیورز کی اکثریت کے پاس کاغذات اور لائسنس بھی نہ ہے اور ان میں اکثریت 18سال سے کم عمر بچوں کی ہے جبکہ شہریوں کو چاہیے کہ ایسے رکشہ ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ان میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے چنگ چی رکشوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں