سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکی وفد کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دنیا کو بھارت کی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیئے، پاکستان کی امن کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ رکنی امریکی وفد نے گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی وفد سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان اس خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن امن کی بات کو بھارت کمزوری نہ سمجھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا جنگی جنون اس خطے کے لئے خطرہ ہے، امریکی وفد میں ڈاکٹرلیف ہیٹ لینڈ، پاسٹر اپالو یادو، ڈاکٹرمارکس فدا، پاسٹرروبرٹ فدا اور فرینک فدا شامل تھے جبکہ ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری نذیر احمد چوہان بھی موجود تھے۔