زین مدنی حسینی:سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ماہ نور کا بھی رشتہ پکا ہو گیا، آئندہ سال باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اداکارہ ماہ نورکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی مرضی سے رشتہ طے کیا ہے اور آئندہ سال باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کریں گی۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں اپنے شوہر کی اجازت سے کام جاری رکھیں گی۔ ماہ نور کے منگیتر لندن میں ایک ریسٹورنٹ چلاتے ہیں۔ ایک سال قبل ماہ نور ثقافتی طائفے کے ہمراہ لندن ڈراما پرفارم کرنے گئی تھیں جہاں پر دونوں کے درمیان پہلی ملاقات ہوئی۔