ٹریفک وارڈنز نے جعلی ایکسائز اہلکاروں کو دھر لیا

6 Mar, 2018 | 11:05 PM

احمد علی کیف
Read more!

 عرفان ملک: جعلی ایکسائز اہلکار بن کر شہریوں کوگاڑیوں کی انشورنس اور ٹوکن چیکنگ کی آڑ میں لوٹنے والے دو ملزم گرفتار۔ ٹریفک پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق دوران پیٹرولنگ سینئر ٹریفک وارڈن انچارج مغل پورہ رائے اسماعیل نے کینال روڈ تاج پورہ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والے تین ایکسائز اہلکاروں کو دیکھا تو اسے شک گزرا جس پر اس نے انہیں مشکوک جان کر پوچھ گیچھ کی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں۔ایف آئی اے کا اشتہاری ملزم ایس ایس پی جنید ارشد کے گھر پر چھاپہ
 
 جس پر انچارج مغل پورہ نے 2جعلی ایکسائز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوران تفتیش ملزموں نے بتایا کہ وہ ایک عرصہ سے یہ کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں