عرفان ملک: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا اشتہاری ملزم ایس ایس پی جنید ارشد کے گھر پر چھاپہ۔ ملزم جنید ارشد موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے ایس ایس پی جنید ارشد کے خلاف اس کی سابق اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جس میں جنید ارشد کی اہلیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جنید ارشد نے سوشل میڈیا کے زریعے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید ارشد مقدمہ میں اشتہاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
جس کی گرفتاری کے لیے ڈیفینس فیز 6 میں اس کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔