ٹاپ میرٹ ہولڈر ڈاکٹرز دور دراز کے ہسپتالوں میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

6 Mar, 2018 | 10:31 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زاہد چوہدری:غیروں پے کرم اپنوں پے ستم، پنجاب کے ڈاکٹرز سے امتیازی سلوک، فارنرز، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے اسی ڈاکٹرز کی بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کیلئے سلیکشن کر لی گئی ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کیلئے نافذ سنٹرل انڈکشن پالیسی کے تحت پنجاب کے میرٹ ہولڈر ڈاکٹرز کی بجائے دیگر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فارنر ڈاکٹرز کو ترجیح دی گئی ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے فارنرز سمیت دیگر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے اسی ڈاکٹرز کو بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ کیلئے سلیکٹ کر لیا ہے۔

فارنرز سمیت، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں کے باون ڈاکٹرز کو بغیر کسی شفاف میرٹ کے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹریننگ کیلئے سلیکٹ کر لیا گیا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے پنجاب کے میرٹ پر آنے والے ڈاکٹرز لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی بجائے دور دراز کے ہسپتالوں میں ٹریننگ کرنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں