نیشنل کالج آف آرٹس کی 4 طالبات نشہ کرتی ہوئی پکڑی گئیں

6 Mar, 2018 | 09:27 PM

احمد علی کیف

 اکمل سومرو: نیشنل کالج آف آرٹس کی طالبات میں منشیات کے استعمال کا انکشاف چار طالبات نشہ کرتی ہوئی پکڑی گئیں۔ ان کو  کالج سے نکال دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے کالج کی چار طالبات کو یونیورسٹی سے نکال دیا جن سے منشیات برآمد ہوئی تھیں۔ ان کی ہاسٹل الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال میں ملوث طالبات نے انتظامیہ کے سامنے نشہ آور اشیاء لینے کا اقرار بھی کر لیا ہے جس کے بعد ان طالبات کے والدین کو آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔مصطفی ٹاون پولیس کاروائی،پشاور سے لاہور منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام
 
 کالج پرنسپل ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ کالج میں طلباء پر سختی بڑھائی جارہی ہے اور اب روز مرہ کی بنیاد پر ہاسٹلز کی چیکنگ کی جائے گی۔

جن طالبات سے نشہ آور اشیاء برآمد ہوئی ہیں ان میں سے دو طالبات فورتھ ایئر میں جبکہ باقی دو سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم تھیں۔

مزیدخبریں