امیگریشن حکام نے بلیک لسٹ اشتہاری ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

6 Mar, 2018 | 09:11 PM

عطاءسبحانی
Read more!

 نبیل ملک:لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک لسٹ اشتہاری ملزم کو مسقط فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گجرات کے رہائشی بلیک لسٹ مسافر کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب ملزم کامران اشرف عمان ایئر لائنز کی پرواز 342 پر لاہور سے مسقط فرار ہونے کے لیے پہنچا۔ امیگریشن عملے نے گرفتار کر کے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا، اس دوران امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ آنے جانے والے مزید مسافروں کی چیکنگ کا عمل بھی سخت کر دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود امیگریشن افسران صائم سلطان اور اجمل سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی مکمل کی۔

مزیدخبریں