ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹنری ہسپتال: محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام

ویٹنری ہسپتال: محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریب کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نےجانوروں کی بہتر نشونما کیلئے ستاسی مویشی پال حضرات میں سات لاکھ تراسی ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے ہربنس پورہ ویٹنری ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، ڈائریکٹر لائیوسٹاک محمد اشرف، ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر باری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فہیم،ایڈیشنل پرنسپل ڈاکٹر عبدالغفار،ویٹنری آفیسر ڈاکٹر رافیعہ، سینئر ویٹنری آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال سمیت مویشی پال حضرات نے شرکت کی۔ رقم تقسیم کرنے کا مقصد مویشی پال حضرات کو اپنے جانور کی بہتر دیکھ بال میں مدد فراہم کرنا ہے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق ہر تین ماہ بعد مویشی پال حضرات میں چیکس تقسیم کیے جاتے ہیں۔ چیک حاصل کرنے والے افراد نے حکومتی سکیم کو سراہا۔