ٹاون شپ جناج اسلامیہ گروپ آف کالجز میں سالانہ کوئز مقابلوں کا انعقاد

6 Mar, 2018 | 03:36 PM

Read more!

(سیرت نقوی) ٹاون شپ بوائز کیمپس میں جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز کی جانب سے سالانہ کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جیتنے والے طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز نےطلباء کے درمیان کوئزمقابلہ کرایا,  مقابلوں میں مہمان خصوصی بوائز کیمپس کے چیئرمین محمد یوسف مغل اور گرلز کیمپس کی پرنسپل سدرہ عمرتھے ,  ایف ایس سی پارٹ 1 ،پارٹ 2، آئی سی ایس پارٹ 1 پارٹ 2 ، اور آئی کام پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے طلباوطالبات میں پڑھائی کے مقابلے کرائے گئے، اس موقع پر طلباو طالبات کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

سکول کے پرنسپل نےکہاکہ نصاب کی تیاری اورنتائج جانچنے کیلئے مقابلے کرائے گئے, طلباء وطالبات نے ایسے مقابلوں کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح ان میں جیتنے کی لگن پروان چڑھے گی۔

معمول کی پڑھائی کیساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں طلباء کیلئے بےحدضروری ہیں جن سے ان میں مقابلے کی فضاپیداکرنے میں مددملتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیئے: دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

مزیدخبریں