لیسکو چیف نے پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

6 Mar, 2018 | 03:22 PM

Read more!

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کہتے ہیں کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے کمپنی کے چار گرڈ سٹیشنز میں اوور لوڈنگ کا خاتمہ جبکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے تحت لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس موقع پر جنرل مینبجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر، ڈائریکٹر آپریشنز چوہدری انور، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ممتاز خان، مینجر پی ایم یو محمد آصف مجید، سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل چوہدری محمد نعیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی رفعت محبوب، مینجر سول ڈویژن فرقان علی، ڈپٹی مینیجر عاصم ضمیر، طاہر میو اور عثمان چیمہ سمیت ایس ڈی اوز شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیسکو چیف نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے پر صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے کمپنی کے جوہر ٹائون، ماڈل ٹائون، گارڈن ٹائون اور علامہ اقبال ٹائون گرڈ سٹیشن پر ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے واقعات میں کمی واقع ہو گی، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ ممتاز خان نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:اب ملے گی شہر لاہور کو دو ذرائع سے بجلی، لیسکو کا شاندار منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ جانیئے

انہوں نے کہا کہ لیسکو کی جانب سے ایک سال میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر مکمل کرنے کی کوشش کی جائیگی تاکہ صارفین کو جلد سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزیدخبریں