پی ایس ایل میچز کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی کیلئے تیاری شروع کردی

6 Mar, 2018 | 02:28 PM

Read more!

(عرفان ملک) لاہورمیں پی ایس ایل میچز، پولیس نے سکیورٹی کیلئے تیاری شروع کردی، پولیس کی جانب سے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے سمی فائنلز کیلئے سکیورٹی کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ دیگر متعلقہ محکموں کو خط بھی لکھ دیئے گئے ہیں، ان خطوط میں سکیورٹی سامان کی فراہمی ایل ایم جیزاوردیگرجدیداسلحے کی فراہمی کاکہاگیاہے۔

پی ایس ایل ون اور ٹو سے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائےگی اور ڈی آئی جی آفس نے نفری کیلئے آئی جی آفس کو خط لکھ دیا۔ اسٹیڈیم،ہوٹل اور شہر میں18 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ دیگر شہروں سے ڈی پی اوز بھی لاہور طلب کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز20،21 مارچ کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیئے: گھماؤ بلا، مچاؤ ہلہ، ملتان سلطانز سٹی 42 ٹیپ بال ٹورنامنٹ کی رجسٹریشن شروع

مزیدخبریں