پنجاب کے ایک اور میگا پراجیکٹ میں سنگین کرپشن کا انکشاف

6 Mar, 2018 | 01:33 PM

Read more!

(عثمان علیم) پنجاب کے ایک اور میگا پراجیکٹ میں کرپشن سکینڈل سامنے آگیا سٹی انوسٹیگیشن سیل حقائق منظر عام پر لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک اور میگا پراجیکٹ میں کرپشن کا اسکینڈل سامنے آیا ہے, اطلاعات کے مطابق 8.2 کمپنی کے کنسلٹنٹ رشید نے جس نے قائدِ اعظم سولر پارک پروجیکٹ میں 1ارب20کروڑ کی کرپشن کی ہے, نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ کنسلٹنٹ پر الزام ہے کہ 8.2 کمپنی کے ساتھ ساتھ دیگر کمپنیوں میں بھی کنسلٹنسی فراہم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ قائد اعظم سولر پاور پراجیکٹ کے زریعے پاکستان میں سولر پاور سے 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ فیز ون مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 100 میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔فیز ٹو میں 300 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جس کی کمیشنگ کا عمل جاری ہے۔

مزید جاننے کیلئے پڑھیں : لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں، ناقص خوراک سے چھٹکارا پائیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا اقدام
کنسلٹنٹ پرقائد اعظم سولرپارک کےمختلف ٹھیکے منظورنظرکمپنیوں کودلوانے کابھی انکشاف ہوا ہے۔

مزیدخبریں