ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا

دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  پنجاب بھرمیں بنائے گئے دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانش سکولوں میں ڈاکٹرزکی اسامیاں بھی خالی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں بنائے گئے دانش سکولوں پر حکومتی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا ، پنجاب کے دانش سکولوں میں زیرتعلیم طلبا ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہوگئے ، حکومتی ادارےکی مانیٹرنگ رپورٹ ایوان وزیراعلی اورچیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کر دی۔

مزید جاننے کیلئے پڑھیں : ڈرگ ایسوسی ایشن کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

رپورٹ کے مطابق دانش سکولوں میں ڈاکٹرزکی اسامیاں بھی خالی ہیں، صاف پانی کی عدم دستیابی پر بیشتر طلبا ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں، سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی ویکسین کا عمل جاری ہے۔

مزید جاننے کیلئے پڑھیں : محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
ترجمان دانش سکول نے کہا کہ تمام سکولوں میں ڈاکٹرز تعینات ہیں کوئی سیٹ خالی نہیں ہے،  سیکرٹری سکول نے کہا پی کےایل آئی سے طلباء اور اساتذہ کی ویکسینیشن کا معاہدہ طےپا چکا ہے۔ ڈاکٹراللہ بخش ملک نے کہا نہ صرف دانش پنجاب بھر کے طلبا اور اساتذہ کی ویکسینیشن ہوگی۔