سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

6 Mar, 2018 | 11:48 AM

Read more!

 (سعود بٹ) نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا۔ بطور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احد چیمہ کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم کی بھی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ

تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کے خلاف لیپ ٹاپس مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ احد چیمہ پر 20 ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ 38 ہزار میں خریدے جانے کے الزامات ہیں۔ متعلقہ کمپنی سے 20 ہزار روپے میں لیپ ٹاپ خریدنے کا معاہدہ کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن محکمہ نے رسیدیں 38 ہزار روپے کے حساب سے تیار کیں۔ پنجاب بنک کی سیکرٹریٹ برانچ سے کمپنی کو ایک ارب 65 کروڑ کی ادائیگی کی گئیں۔ الزامات کی تصدیق کے لئے نیب لاہور نے متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

 خبر ضرور پڑھیں:  احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں 

نیب کے مطابق احد چیمہ کے دور میں کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ ٹینڈرز اور ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب نے احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا

واضح رہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، گزشتہ روز احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں مزید 15دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔

مزیدخبریں