نئی حلقہ بندیاں، لاہور میں قومی اسمبلی کی14 نشستیں ہوگئیں

6 Mar, 2018 | 11:34 AM

(قذافی بٹ) لاہور کی قومی اسمبلی کی نشستیں 13 سے 14 ہوگئیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 25 سے 30 ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 123 سے این اے 136 تک لاہور کی حلقہ بندیاں کی گئیں۔ صوبائی اسمبلی پی پی 144 سے 173 تک ہوں گی۔ این اے 123 میں 7 لاکھ 92 ہزار786، این اے 124 میں 8 لاکھ 1410 اور این اے 125 میں 7 لاکھ 86096 ووٹرز ہونگے۔ این اے 126 میں 8 لاکھ 50070، این اے 127 میں آٹھ لاکھ 19 ہزار 49 اور این اے 128 میں 7 لاکھ 66 ہزار 549 ووٹرز ہونگے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 129 میں 7 لاکھ 62 ہزار 811، این اے 130 میں 8 لاکھ 58 ہزار 78 ووٹرز، این اے 131 میں 7 لاکھ 72 ہزار182 ووٹرز ہونگے۔ این اے 132 میں 7 لاکھ 88 ہزار 186، این اے 133 میں 7 لاکھ 98185، این اے 134 میں 8 لاکھ 37 ہزار 74، این اے 135 میں 8 لاکھ 15 ہزار 592 جبکہ این اے 136 میں 7 لاکھ 94 ہزار 917 ووٹرز ہونگے۔

مزیدخبریں