محکمہ ایکسائز کا غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

6 Mar, 2018 | 11:18 AM

Read more!

علی ساہی :غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، محکمہ ایکسائز اور موٹروے پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ پر ناکہ لگایا گیا، ناکہ بندی ای ٹی او ذوالفقار بٹ،میاں عمران کی نگرانی میں کی گئی ہے۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ پر مشترکہ ناکہ بندی کی گئی ہے، غیر نمونہ والی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف خصوصی طور پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزید جاننے کیلئے پڑھیں : محکمہ ایکسائز کا پنجاب بھر میں موٹر برانچز کےآڈٹ کا فیصلہ

ذرائع کے کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن میں درجنوں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اُتاری جا چکی ہیں، کسی بھی غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو موٹر وے پر چڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود شہر اپنی گاڑیوں کو خاص نمونہ والی نمبر پلیٹس نہیں لگا رہے ہیں، محکمہ ایکسائز اور موٹر وے پولیس کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ ناکہ بندی 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں