اچھرہ: پولیس کا جعلی ڈگری بنانے والے گروہ کیخلاف گھیرا تنگ

6 Mar, 2018 | 09:59 AM

Read more!

(ناصر علی) اچھرہ پولیس نے جعلی تعلیمی اسناد بنانے والا گروہ گرفتار کرلیا، ملزمان سے مختلف جامعات کی سندیں برآمد کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے جعلسازوں کے خلاف گھیراتنگ کرلیاہے، اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جعلی اسناداورڈپلومے بنانے والے گروہ کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

ایس پی شاکراحمدشاہد کے مطابق ملزمان دس ہزار روپے میں جعلی ڈگری تیار کر کے دیتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی اور جعلی اسناد برآمد کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت، سرکاری سکولوں میں 2ماہ میں 1لاکھ بچوں کو داخل کرنےکا ہدف

مزیدخبریں