آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو ناقابلِ تصور شکست کیسے ہوئی

6 Jun, 2024 | 11:52 PM

سٹی42: آئی سی سی مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کے میچ میں پاکستان کے ساتھ انہوںی ہو گئی۔ کرکٹ کی دنیا  میں  بہترین ریکارڈ رکھنے والی ٹیم کو  نو آموز امریکی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 19 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم صرف 13 رنز بناسکی۔ اب گروپ میں امریکہ دو میچ جیت کر  4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پاکستان ایک میچ کھیل کر کوئی پوائنٹ نہیں لے سکا۔ 

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے   20 اوورز میں  7 وکٹیں گنوا کر  159 رنز بنائے، امریکہ  نے  3 وکٹوں کے نقصان پر  20 ویں اوور کی آخری گیند پر 159 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔امریکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 5 رنز درکار تھے جبکہ چار رنز سے سکور ٹائی ہو سکتا تھا۔ امریکی بیٹر نتیش کمار نے حارث رؤف کو چوکا مارا اور میچ برابر ہوگیا۔

سپر اوور میں عامر خان کی تین وائیڈ بالز

اس کے بعد سپر اوور ہوا تو امریکہ کی ٹیم نے  ہمیت سنگھ اور ارون  جونز کو بیٹنگ کے لئے بھیجا جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بال عامر خان کو دی۔ ارون نے پہلی گیند پر چار، دوسری گیند پر دو اور تیسری گیند پر تین رنز بنائے، اس کے بعد عامر خان نے وائیڈ بال کر دی جس کے عوض امپائر نے دو رنز دیئے کیونکہ پاکستانی وکٹ کیپر وائڈ بال کو روک نہیں پایا تھا۔ عامر کے اوور کی چوتھی گیند پر ارون نے سنگل رن بنایا،  اس کے بعد عامر نے ایک اور وائیڈ بال کر دی جس سے امریکہ کے سکور مین مزید دو رنز کا اضافہ ہوا، اوور کی پانچویں گیند پر ارون دو رنز لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد عامر نے اس سپر اوور میں تیسری وائیڈ بال کر ڈالی۔ اس  وائڈ گیند پر بائی کے دو رنز بھی بنے اور امریکہ کا سپر اوور میں سکور 17 رنز  ہو گیا۔ آخری گیند پر  ارون جونز نے ایک رن بنایا لیکن دوسرا رن بنانے کی کوشش میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی سپر اوور میں بیٹنگ

اس کے جواب میں پاکستان نے سپر اوور کھیلنے کے لئے افتخار احمد اور فخر زمان کو بھیجا۔  امریکہ کی طرف سے سوربھ نیترا واکر نے اوور کیا۔ پہلی گیند ڈوٹ رہی، دوسری بال  پر افتخار نے چوکا لگایا اور اس کے بعد والی  گیند وائیڈ ہو گئی۔ تیسری گیند پر سوربھ نے افتخار احمد کو آؤٹ کر دیا۔ سوربھ کی اگلی گیند  بھی وائیڈ ہوئی اور  چوتھی گیند پر  لیگ بائی کے چار رنز پاکستان کو مل گئے۔ پانچویں گیند پر  شاداب نے دو رنز بنائے اور آخری گیند پر پاکستان کو جیتنے کے لئے 7 رنز درکار تھے۔  سوربھ نے آف سائیڈ سے باہر فلر لینتھ بال کی جس پر شاداب صرف ایک رن بنا پائے اور کرکٹ کی تاریخ میں انہونی ہو گئی۔

امریکہ کی اننگز

اس سے پہلے امریکہ کی تیسری وکٹ  111 رنز کے سکور پر گری  تھی۔ کپتان مونانک پٹیل  50 رنز بنا کر  محمد ابرار کی گیند پر بی ہائنڈ وکٹس کیچ ہو گئے۔

قبل ازیں امریکہ کی دوسری وکٹ  104 رنز پر گر گئی تھی۔  اینڈریز گوس 26  گیندوں سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اب امریکہ  کا سکور 107  رنز ہے اور امریکہ کو  31  گیندوں سے 46 رنز درکار ہیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 159 رنز بنائے تھے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے پہلے ہی میچ  کی ابتدا میں میزبان امریکہ کی نو آموز ٹیم کے مقابل بری طرح پھنس گیا  تھا۔ پٹیل کی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور امریکہ کے گمنام باؤلروں نے پاکستانی بیٹرز کو  ابتدا ہی سےغیر متوقع مشکلات میں ڈالے رکھا۔ سر توڑ کوشش کے باوجود پاکستان کے بیٹر 20 اوورز میں  صرف 159 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے میزبان امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس ہدف کو لے کر امریکی بیٹرز نے کمال اعتماد کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور  ان کی پہلی وکٹ پانچ اوورز میں  36  رنز بنانے کے بعد گری جب سٹیون ٹیلر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کا انفرادی سکور  12 رنز تھا۔  

اس سے پہلے گزشتہہ 8 اوورز میں پاکستان کے مایہ ناز باؤلر  کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے اور  13  اوورز کے اختتام پر  امریکہ کی ٹیم   104  رنز پر کھیل رہی ہے۔  باقی  42 گیندوں سے امریکہ کو  55 رنز بنانا تھے جو بظاہر آسان ہدف ہے۔ 

پاکستان کی اننگز

 آئی سی سی  مینز  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ابتدا ہی میں پاکستان مشکلات میں گھِر گیا تھا۔  سات وکٹیں گنوا کر گرین شرٹس  20 اوورز میں صرف  159  رنز بنا سکے۔ کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان  کے اوپنر محمد رضوان دوسرے اوور کی پہلی گیند پر 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے۔ ان کے بعد آنے والے  عثمان خان تیسرے اوور میں3 کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔جبکہ مجموعہ صرف  14 تھا۔

  چوتھے بیٹر فخر زمان نے وکٹ پر آ کر پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر امریکی ٹیم کا دباؤ توڑنے کی کوشش کی۔  تین اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 21 رنز تھا۔ چوتھے اوور میں سوربھ نیتراواکر نے پانچ ڈوٹ بالز کیں اور صرف ایک رن بنانے کا موقع دیا۔ پانچویں اوور میں فخر زمان نے بوکھلاہٹ کے عالم میں  الٹی فلک کھیلی اور سلپ میں موجود  سٹیون ٹیلر کو کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔  پانچ اوورز میں پاکستان نے  3  وکٹیں گنوا کر 27 رنز بنائے ہیں۔

 محمد رضوان نےامریکہ کے شہر  ڈیلاس میں امریکہ کے ساتھ میچ کے پہلے اوور  میں دو ڈوٹ بالز کے بعد چھکا مار کر اپنا اکاأنٹ کھول لیا تھا۔ رضوان نے چوتھی گیند پر دو رنز بنائے اور چھٹی گیند پر مزید ایک رن بنا کر اوور مکمل کیا لیکن دوسرے اوور میں سورابھ نیٹرواکر  کی پہلی ہی گیند پر وہ  بیٹ کی ایج پر آئی گیند کو کھیلتے ہوئے سلپ میں کیچ پکڑا بیٹھے۔ رضوان کے بعد  عثمان خان بیٹنگ کے لئے آئے جنہوں نے 3 رنز بنائے لیکن تیسرے اوور میں نوستھس کینجیگی کی گیند پر نیتیش کمار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ لئے ہیں۔ کپتان بابر نے 4 گیندیں کھیلی ہیں اور 2 رنز بنائے ہیں۔ 

امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب  نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

ٹاس 

 پاکستان اور امریکہ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے گیارہویں میچ میں امریکہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔

  قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم انجری کے باعث پاکستان کے افتتاحی میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ 11 میں کپتان بابراعظم ، اعظم خان ، فخر زمان ، عثمان خان ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، شاداب خان شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف ، محمد عامر ، نسیم شاہ اور  شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔   

 یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا  آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ تھا جو شہر ڈلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

امریکا کے خلاف پاکستان کو ابتدا میں مشکلات درپیش آئیں، قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 

محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 40 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور پھر اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔  

اس کے علاوہ بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 18 رنز بناسکے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی، وہ 16 گیندوں پر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے نوتوش کینجی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سوراب  نے 2 ، علی خان نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ امریکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے 4 فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔ پاکستان رواں ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہ تھا جبکہ امریکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔

مزیدخبریں