سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر گلگت-بلتستان سید مہدی شاہ نے ایوانِ صدر میں ملاقات کر کے گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدر مملکت نے گلگت بلتستان کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی پر سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ گلگت بلتستان کو اس کی بھرپور صلاحیت کے مطابق ترقی دینے کیلئے خصوصی اقدامات درکار ہیں ۔
گورنر گلگت بلتستان نے صدر مملکت سے ملاقات میں علاقے میں میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کی درخواست کی۔ صدر آصف علی زرداری نے گورنر گلگت بلتستان کو متعلقہ فورمز کے ذریعے علاقے کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔