سٹی42: پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر ایک تہنیتی پیغام پوسٹ کیا ہے جس مین انہوں نے کہا ہے, "2025-26 کی مدت کے لیے 182 ووٹوں کی زبردست حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر میری دلی مبارکباد, پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے کا منتظر ہے. اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن میں جنگ کی روک تھام, امن و عالمی خوشحالی کا فروغ اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کا فروغ شامل ہیں. "
اسحاق ڈار نے مزید لکھا، "ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں." انہوں نے کہا، "میں اس موقع پر وزارت خارجہ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور بیرون ملک مشنز کی شاندار انتخابی مہم اور ٹیم ورک کی تعریف کرتا ہوں."