ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے طوفانی بارشوں سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے زخمی افراد کو بہترین علاج مہیا کرنے کی ہدایت کیْ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے واسااور انتظامیہ کو مستعد اور متحرک رہنے کا حکم دیا ہے ۔