سٹی42: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب پاکستان فٹبال ٹیم کیخلاف دو گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں سعودی عرب کی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلے کے بعد دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کی جانب سے میچ کا پہلا گول 27 ویں منٹ میں فراس البریکان نے کیا جبکہ دوسرا گول بھی 41 ویں منٹ میں فراس البریکان نے کیا۔
دوسری جانب شائقینِ کی اسٹیڈیم آمد کے باعث اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس کے باہر سری نگر ہائی پر شدید ٹریفک جام ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جا رہا جہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔