سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سال 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور قوم کو پاکستان کی اس اہم کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنئیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یقیناً یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔