جامشورو ؛ انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

6 Jun, 2024 | 09:28 PM

محمد افتخار : جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4  افراد سمیت 5 مسافر جاں بحق، 6  افراد زخمی ہوگئے ۔ 
جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرکار اور مزدا کےدرمیان خوفناک ٹکر کےباعث دو گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، خوفناک حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار ایک مرد، ایک خاتون تین بچے اور مزدے میں موجود ایک فرد زخمی ہوا ۔ خواتین کے مدد کے لیے پکارنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں پھنسے خواتین، بچوں اور جاں بحق افراد کو نکال کر جامشورو کے لمس اسپتال پہنچایا۔ پولیس، موٹر پولیس، بارڈر پولیس اور ایمبولینسوں نے گاڑیوں میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا۔

جاں بحق ہونے والوں میں پنو عاقل سکنہ شہزور ، ڈرائیور آیت اللہ مہر اور کار ڈرائیور لاڑکانہ کا رہائشی منور، خاتون ماہنور اور بچہ عائزہ شامل ہیں۔جبکہ 50 سالہ عباس کونھارو، تین بچے فاطمہ ولد عرفان، عنزہ ولد معشوق، صدف ولد عباس کونہڑو، بسمہ شہزور اور کلینر شدید زخمی ہیں۔

مزیدخبریں