ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع

 واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا قانونی کارروائی کے لئے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ایف آئی اے سمیت دیگر تمام اداروں سے رابطہ کررہا ہے۔ صرف واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور واپڈا کا نام استعمال کرنے کی مجاز ہے۔ واپڈا ٹاؤن لاہور کے علاوہ ملک بھر میں موجود دیگر کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واپڈا کا کوئی تعلق نہیں۔ واپڈا ٹاؤن لاہور کے علاوہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا فرد کی جانب سے واپڈا کے نام کا استعمال غیرقانونی اور عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ 

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ،  واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیصل آباد ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سرگودھا،  واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈشیخوپورہ ،  واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ قصور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈپشاور ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈکوئٹہ ،  واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی ،  واپڈا  ورکرز اینڈ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حیدر آباد شامل ہیں ۔ 

ترجمان واپڈا کےمطابق واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے آئی پی کراچی شامل، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سدرن زون)، واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ بھی  شامل ہیں ۔ 

 ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ واپڈا مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں کسی بھی نقصان یا واجبات کی ادائیگی کیلئے ذمہ دار نہیں۔