حسن علی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کر دیا ۔
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ جماعت اسلامی کے شعبہ انتخابات کی نگرانی بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ پنجاب یونیورسٹی یونین کے صدر رہے ہیں، فرید احمد پراچہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فرید پراچہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر بھی رہے ہیں ۔