روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطاق جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ (شام یا رات میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک،مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں آندھی ، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام یا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،لودھران، وہاڑی، خانیوال، ساہیوال، پاک پتن ، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں آندھی ، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں خضدار، قلات، جھل مگسی ،سبی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور تربت میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شام یا رات میں بالائی اور وسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اورجیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیرپوراوردادومیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔