ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور میں "ہائی لائن لاسز والے فیڈرز" کا انکشاف، روزانہ پانچ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے

LESCO, Chief Engineer, High Line Loses Feeders in Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لیسکو کے چیف انجینئر آپریشنز عباس علی نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں بھی ہائی لائن لاسز والے فیڈر موجود ہیں جہاں جون کی سخت گرمی کے دوران  روزانہ پانچ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

جمعرات کے روز لاہور میں لیسکو ہیڈکوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بجلی فروخت کرنے والی کمپنی کے  چیف انجینئیر   عباس علی نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کمپنی کے پاس تھری فیز میٹرز کی قلت ہے،جس کی وجہ سے صارفین کو کنکشن تاخیر سے دیئے جا رہے ہیں۔ 
 عباس علی نے کہا کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے اور بارہ گھنٹے کے دوران تین ہزار چھ سو میگاواٹ تک ڈیمانڈ ریکارڈ کی گئی ہے،  نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے طلب کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے، طلب و رسد برابر ہونے پر وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق "ہائی لائن لاسز والے علاقوں"  میں تین سے پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بارش اور طوفان سے ڈسٹری بیوشن سسٹم میں ٹرپنگ کے واقعات رونما ہوئے، تاہم لائن سٹاف نے تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی ہے۔