اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی کا نظام مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاور چائینہ کے چئیر مین کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چیئرمین پاور چائینہ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تیز رفتار تعمیر اور معیار کے حوالے سے تعریف کی۔ چئیر مین پاور چائینہ نے بھی پاکستان اور پنجاب اسپیڈ کا ذکر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر اور لائین لاسز کو کم کیا جائے گا ۔
وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے ، بجلی چوری کے حوالے سے ملک میں بڑی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی موجود تھے ۔