عرفان ملک : ایف آئی اے لاہور کے انسداد انسانی سمگلرز سرکل نے خاتون سمیت 3 سمگلرز کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے انسداد انسانی سمگلرز سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 سمگلرز کو گرفتار کرلیا ۔ملزمہ عائشہ نے شہری سے دبئی اور تھائی لینڈ بھجوانے کیلئے بھاری رقم لی، ملزمہ کو لاہور کے علاقے باغبانپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ اسکے علاوہ ملزم شیخ یوسف نے ملائیشیا کا ورک پرمٹ دلوانے کیلئے شہری اے سوا چار لاکھ روپے لیے تھے ، ملزم یوسف کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اشرف نامی انسانی سمگلر کو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم اشرف نے دبئی بھجوانے کیلئےشہری سے 3لاکھ روپے لیے۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے لاہور کا انسانی سمگلرز کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی۔