عابد چوہدری: لاہور کے علاقہ غازی آباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم اپنے دو منزلہ گھر کی چھت سے کود گیا۔ بویوی کے قاتل زوہیب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق غازی اباد میں شوہر زوہیب نے بیوی کو قتل کر کے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔یہ واقعہ بظاہر گھریلو ناچاقی پر پیش ایا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپٹال منتقل کر دی گئی جبکہ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔