پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنےاور متبادل منصوبہ بنانے کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی

6 Jun, 2024 | 05:34 PM

عثمان خان : وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنےاور متبادل منصوبہ بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ 

کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ ہوں گے، کمیٹی کے ممبر ڈپٹی چیرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری پاور ہوں گے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں ۔ 

کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کا منتقلی منصوبہ پیش کرنے کے ساتھ وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گی ، کمیٹی پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متبادل ماڈل دے گی ، کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے متبادل ماڈل تجویز کرے گی۔ کمیٹی منتقلی کے دوران پی ڈبلیو ڈی کو تفویض کردہ منصوبوں کی نگرانی کا منصوبہ دے گی، اس کے علاوہ کمیٹی ہیومن ریسورس کے مسائل سے نمٹنے کا منصوبہ بنائے گی ۔ 

کمیٹی اپنی سفارشات دو ہفتوں کے اندر وزیراعظم کے مشاہدے کے لیے پیش کرے گی ۔ 

مزیدخبریں