نو مئی کینٹ گیٹ حملہ؛ صنم جاوید کے بعد عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالہ پولیس کی تحویل میں آ گئی

6 Jun, 2024 | 05:26 PM

زاہد اقبال رانا:   گوجرانوالہ پولیس نے پی ٹی آئی کی ایکٹوسٹ سابق خاتون ایم این اے عالیہ حمزہ کو بھی گوجرانوالہ کینٹ پر 9  مئی کے حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار کر لیا۔ 

 پولیس زرائع نے تصدیق کی ہے کہ عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل سے گرفتار کر کے گوجرانوالہ لایا گیا ہے۔ اس سے پہلے صنم جاوید کو بھی سرگودھا جیل سے گوجرانوالہ لایا گیا تھا اور راہداری ریمانڈ پر گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں رکھا گیا۔ 

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ گوجرانوالہ پولیس کو نو مئی کے گوجرانوالہ کینٹ گیٹ پر حملہ، گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں مطلوب ہیں۔ اس مقدمہ میں فوجی عدالت سے درجنوں مجمروں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا ہو چکی ہے تاہم صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور شاہ محمود قریشی سمیت کئی ملزموں کے مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلانے کے لئے ان سے تفتیش اب تک شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اب پہلی مرتبہ پولیس نے پی ٹی آئی کی ان دو کارکنوں کوتفتیش کے لئے گرفتار کیا ہے۔ 

گوجرانوالہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گئی۔

مزیدخبریں