انور عباس : پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر بورہین الکامل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
بورہین الکامل علاج کی غرض سے تیونس میں تھے جہاں ان کا انتقال ہوا،۔ بورہین الکامل کا انتقال اپنے آبائی شہر نابیول، تیونس میں ہوا۔
بورہین الکامل کی وفات کا اعلان ان کے صاحبزادے نے کیا، جس نے اسلام آباد میں سفارتی برادری اور اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ ان کی وفات کی افسوسناک خبر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان میں تیونس کے سفیر و میرے والد بورہین ال کامل آج صبح انتقال فرما گئے ہیں‘
واضح رہے کہ بورہین الکامل کو علاج کی غرض سے اکثر تیونس جانا پڑتا تھا، انہیں تفصیلی طبی معائنے کے لیے اکثر تیونس واپس جانا پڑتا تھا ۔
پاکستان میں سفارتی برادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔