انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

6 Jun, 2024 | 05:14 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے  مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.39 روپے پر بند ہوا ۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 279.67 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 18 پیسے مہنگا ہوکر 302.99 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 59 پیسے اضافے سے 356.24 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.98 روپے،  سعودی ریال 74.22 روپے پر برقرار رہا ۔ 

مزیدخبریں