ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کےسابق پرنسپل سیکرٹری کی درخواست پر تمام مقدمات کا ریکارڈ 7 جون کو طلب

لاہور ہائیکورٹ کےسابق پرنسپل سیکرٹری کی درخواست پر تمام مقدمات کا ریکارڈ 7 جون کو طلب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست پر تمام مقدمات کا ریکارڈ 7 جون کو طلب کرلیا ۔
 جسٹس سلطان تنویر احمد نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔ ملزم کے وکیل نے کہا محمد خان بھٹی کو سیاسی وابستگی کی وجہ سے مختلف مقدمات میں ملوث کر دیا گیا ہے۔ ایک مقدمے میں ضمانت ملنے پر دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ابھی تک تیرہ مقدمات درج ہونے کی تفصیل فراہم کی گئی ہے ۔محمد خان بھٹی کی تمام غیر ظاہر شدہ مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

Ansa Awais

Content Writer