شوہر نے بیوی کو قتل کر کے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

6 Jun, 2024 | 04:22 PM

سٹی42: غازی آباد میں شہری نے بیوی کو قتل کر کے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی، شدید زخمی ہونے کے باعث ہسپتال منتقل۔ 

پولیس کے مطابق گھریلو ناچاکی کے باعث غازی آباد میں شوہر زوہیب نے بیوی کو پہلے قتل کیا اور پھر دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپٹال منتقل کر دی ہے جبکہ شوہر کو طبی امداد کیلئے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں