ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ :بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کا واقعہ ، سی سی ٹی وی پولیس نے حاصل کرلی

اسلام پورہ :بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کا واقعہ ، سی سی ٹی وی پولیس نے حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر  ملزم نے فائرنگ کر کے فاہیم نامی شہری کو زخمی کردیا۔

  فائرنگ کا واقعہ ابدالی چوک اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں دلاور گجر کی جانب سے فہیم رضاء پر پانچ فائر کئے گئے۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد دلاور گجر نے فائرنگ کردی۔ ملزم کی جانب سے کئے گئے فائر میں سے ایک فائر فہیم رضاء کی ٹانگ پر لگا جس پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ملزم دلاور گجر  فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار  ہوگیا ۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ رواں 2 مئی کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر فہیم رضاء کی مدعیت میں درج کی گئی۔