ملک اشرف : ایل ایل بی کے داخلے کے لئے 9 جون کو ایک ہی روز لاء ایڈمشن ٹیسٹ کی تاریخ کا معاملہ ایل ایل بی میں داخلہ لینے والے طلباء کے لئے خوشخبری ،طلباء ایک ہی فیس میں دو لاء ایڈمیشن ٹیسٹ دے سکیں گے ۔
پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایل ایل بی کے داخلے کے لئے لاء ایڈمشن ٹیسٹ ایک ہی روز کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس سلطان تنویر احمد نے طالب علیم حارث کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈوکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے لاء ایڈمیشن ٹیسٹ کے لئے 9 جون کی تاریخ مقرر کی ، ایک ہی روز ہونے کے باعث طلباء پنجاب یونیورسٹی یا ایچ ایم سی کے ٹیسٹ سے محروم ہو جائیں گے، پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے بات کی ہے ، طلباء کی سہولت کے لئے 9 جون کو ایچ ایم سی میں ٹیسٹ دینے والے اسی فیس میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ دے سکیں گے ، ایچ ای سی کے ٹیسٹ دینے والے 21 جولائی کو پنجاب یونیورسٹی میں اسی فیس میں ٹیسٹ دے سکیں گے ، جسٹس سلطان تنویر احمد نے پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر کی کوشش کو سراہتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔